ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم نےامیرکبیر یونیورسٹی میں 5 گمنام شہیدوں کی تدفین کے موقع پر فرمایا:

ہماری قوم بالخصوص آج کے جوانوں پر شہیدوں کا بہت بڑا احسان ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دفاع مقدس کے 5 گمنام شہیدوں کی تشییع اور امیر کبیر یونیورسٹی میں ان کی تدفین کے بارے میں امیرکبیر صنعتی یونیورسٹی کے سربراہ اور امیر کبیر صنعتی یونیورسٹی میں ادارہ نمائندگی ولی فقیہ کے سربراہ کےخط کے جواب میں مرقوم فرمایا:

بسمہ تعالی

شہداء مؤمن اور فداکار جوان تھے جنھوں نےحملہ آور دشمن کے مد مقابل اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر ملک و قوم کا دفاع کیا اور خدا وند متعال کا نام لیکر میدان کارزار میں حاضر ہوئے ہماری قوم بالخصوص آج کے جوانوں پر شہداء کا بہت بڑا احسان ہے انھوں نے اپنی فداکاری کے ذریعہ ایرانی قوم کو اسلام ، استقلال اور آزادی کا ہدیہ پیش کیا، ان کے عظیم حق کی ادائیگی اور ان کی تکریم و تجلیل ان کے اعلی و بلند وبلا اہداف اور اقدار سے وفاداری کا مظہر ہے۔

سید علی خامنہ ای

700 /