ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام

رہبر معظم کا عالم مجاہد مرحوم حجۃ الاسلام آقای حاج حسین ایرانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم مجاہد مرحوم حجۃ الاسلام آقای حاج حسین ایرانی رحمہ اللہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسمہ تعالی

عالم مجاہد مرحوم حجۃ الاسلام آقای حاج حسین ایرانی رحمہ اللہ کی دردناک رحلت پر مرحوم کے پسماندگان ، دوستداروں ،ساتھیوں اور قم کے مؤمن و انقلابی عوام کو تعزیت پیش کرتا ہوں ۔ مرحوم ان مخلص و فداکار علماء میں شامل تھے جنھوں نے اپنی پوری زندگی کو انقلاب اور اسلام کی خدمت اور ان کے اعلی اصولوں کی پیشرفت کے لئے وقف کررکھا تھا مرحوم نے اپنے دلنشیں بیان اور شیریں زبان کے ذریعہ ہر میدان میں تلاش وکوشش جاری رکھی اور دین خدا و عوام کی خدمت کے لئے تمام شرائط اور ہر میدان میں موجود رہے ۔

خداوند ان پر اپنی رحمت نازل فرمائے۔

سید علی خامنہ ای

30/اسفند/ 1387

700 /