ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام

رہبر معظم کا حجت الاسلام موحدي كرماني کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خطیب گرامی ابو الشہید مرحوم حجت الاسلام آقای حاج شیخ محمد حسین موحدي كرماني کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

خطیب گرامی ابو الشہید مرحوم حجت الاسلام آقای حاج شیخ محمد حسین موحدي كرماني کی رحلت پر کرمان کے مؤمن اور عزیز عوام ، مرحوم کے پسماندگان ، ارادتمندوں بالخصوص مرحوم کےفرزندوں اور بھائیوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں مرحوم نے اپنی بابرکت عمر کو اسلام کی تبلیغ اورترویج میں بسر کیا ، انقلاب کے گوناگوں میدانوں میں سرگرم عمل رہے اور انقلاب اسلامی کی خاطر اپنے عزیز اور لائق فرزند کو پیش کیا۔

خداوند متعال کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے رحمت اور مغفرت طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

22/فروردین/ 1388

700 /