ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں:

حسینیہ امام خمینی(رہ) میں صدیقہ طاہرہ ام الآئمہ حضرت فاطمہ زہراء(س) کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا

حسینیہ امام خمینی(رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں نماز مغرب و عشاء کے بعد صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شب شہادت کی مناسبت سےمجلس عزا منعقد ہوئی۔ جس میں عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ اعلی حکام نے  شرکت کی۔ مجلس میں خطباء اور ذاکرین نے پیغمبر اسلام (ص) کی پارہ جگر ، نور نظر اورشہزادی کونین صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے فضائل و مصائب پیش کئے ۔ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجالس عزاداری کا یہ سلسلہ جو پیر کے دن 4 خرداد سے آغازہوا ہے وہ جمعہ کے دن 8خرداد 1388ہجری شمسی تک جاری رہےگا۔

700 /