ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام :

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ آقائ حاج آقا علی صافی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت آیت اللہ آقائ شیخ لطف اللہ صافی کے نام ایک پیغام میں آیت اللہ آقای حاج آقا علی صافی  رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت آیت اللہ شیخ لطف اللہ صافی دامت برکاتہ

آپ کے برادر مکرم مرحوم آیت اللہ آقا علی صافی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر آپ کو اور مرحوم کے دیگر پسماندگان اور تمام ارادتمندوں بالخصوص گلپائگان کے مؤمن عوام کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم  بزرگ  فقیہ تھے جن کا شمار آیت اللہ العظمی بروجردی اعلی اللہ مقامہ کے ممتاز  شاگردوں میں ہوتا تھا مرحوم نے اپنی بابرکت عمر علم و دین کی خدمت میں صرف کی اور امید ہے کہ اللہ تعالی کی رحمت و مغفرت اور اس کا فضل و کرم  مرحوم کے شامل حال رہےگا اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور جنابعالی کی صحت و سلامتی چاہتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

14/دی/1388

700 /