ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزيتی پیغام:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجۃ الاسلام جناب سید تقی درچہ ئی کی رحلت پر تعزيتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم مجاہد جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید تقی درچہ ئی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم مجاہد جناب حجۃ الاسلام ولمسلمین سید تقی درچہ ئی کی دردناک رحلت پر  ان کے پسماندگان ، رشتہ داروں ، دوستوں بالخصوص مرحوم کے محترم بھائیوں اور فرزندوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں امید  ہے کہ انقلاب اسلامی سے قبل سخت ترین دوران میں مرحوم کا جہاد اور تلاش و کوشش اور انقلاب اسلامی کے بعد ان کی مخلصانہ خدمات پر اللہ تعالی انھیں ماجور فرما کر اپنی رحمت نازل فرمائے اور مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے۔

سید علی خامنہ ای

28/مردادماہ 1389

700 /