ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

شکریہ:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کاجانباز اور معذور کھلاڑیوں کی گوانگجو میں کامیابی پر شکریہ

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں  چین کے شہر گوانگجو میں ایشیائی پیرااولمپکس مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے جانباز اور معذور کھلاڑیوں کی شاندار کامیابی پر قدردانی اور شکریہ ادا کیا ہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسمہ تعالی

آپ عزیز اور با ہمت جوانوں کا شکریہ

آپ نے عوام کے دلوں کو شاد و خوشحال  اور کھیل کے میدانوں میں انھیں سرافراز کیا ہے۔

خداوند متعال  آپ کو سعادت عطا فرمائےاور آپ کی عاقبت کو نیک قراردے۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے جانباز اور معذور کھلاڑیوں نے کل رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں اپنے تمام 80 میڈلز کو ان کی خدمت میں پیش کیا ہے۔

700 /