ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فضائی شعبہ کے کمانڈر کا تقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں میجر جنرل فرزاد اسماعیلی کو خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  فضائی شعبہ کا کمانڈر مقرر کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

میجر جنرل فرزاد اسماعیلی

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کی تجویز اور آپ کی صلاحیت، لیاقت اور تعہد کے پیش نظر آپ کو خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  فضائی شعبہ کا کمانڈر مقرر کرتا ہوں۔توقع کرتا ہوں  کہ آپ لازمی آمادگي  کی سطح بلند کرنے اور پہلے سے بیان شدہ اہداف کی تکمیل کے لئے اپنا اہم کردار ایفا کریں گے۔اس منصب پر میجر جنرل میقاتی کی گرانقدر کوششوں  پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خداوند متعال کی بارگاہ سے سب کے لئے توفیق طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

3/بہمن / 1389

700 /