ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں مجلس عزا:

سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی یاد میں مجلس عزا

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کے چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلباء نے حسینی جوش و جذبہ اور شعور کے ساتھ شرکت کی۔

مجلس کے آغاز میں یونیورسٹیوں کے طلباء نے مکتب امام حسین علیہ السلام کے اسلامی معارف کے بارے میں بیان سماعت کیا ، اس کے بعد اہلبیت علیھم السلام کے ذاکرین ، مداحوں اور  عزاداروں نے حضرت زینب سلام اللہ علیھا اور اسیران کربلا کے رنج و غم میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی۔

700 /