ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام :

حضرت امام خمینی (رہ) کے داماد کے انتقال پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام خمینی (رہ) کے داماد مرحوم جناب محمود بروجردی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بہت افسوس کے ساتھ ہمیں یہ خبر موصول ہوئی کہ حضرت امام خمینی (رہ) کے داماد جناب آقای محمود بروجردی رحمہ اللہ علیھما کا طویل اور جانکاہ بیماری کے بعد  انتقال ہوگیا ہے۔ اس ممتاز اور معززشخصیت کےدردناک انتقال پر مرحوم کی فاضلہ و مکرمہ ہمسر، معزز فرزندوں اور حضرت امام (رہ) کے اہلخانہ کو تعزیت وتسلیت پیش کرتا ہوں، اور مرحوم کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت و مغفرت طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

7/اسفند/ 1389

700 /