ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

عزيتی پیغام:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ سید محمد علی حکیم کی رحلت پر تعزيتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ حاج سید محمد سعید حکیم کے نام اپنے ایک پیغام میں ان کے والد بزرگوارمرحوم  آیت اللہ سید محمد علی حکیم کی رحلت پر تعزيت پیش کی ہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب مستطاب آیت اللہ آقای حاج سید محمد سعید حکیم دامت برکاتہ

جنابعالی کے والد محترم مرحوم آیت اللہ سید محمد علی حکیم کی رحلت پر تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور جناب عالی کی توفیق کا طلبگار ہوں۔

سید علی خامنہ ای

10/اسفند/ 1389     

700 /