ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا مرحوم ڈاکٹر ابو القاسم گرجی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں مرحوم ڈاکٹر ابو القاسم گرجی کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے۔

پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم جلیل القدرمرحوم ڈاکٹر ابوالقاسم گرجی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر ان کے محترم خاندان، ملک کے علمی طبقہ، مرحوم کے شاگردوں ، دوستوں اور چاہنے والوں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم نے ملک کی یونیورسٹیوں اور اسلامی دائر ۃ المعارف  ادارہ میں گرانقدر علمی خدمات سرانجام دیں ، مرحوم خود بھی دائرۃ المعارف ادارہ کی اعلی کونسل کے رکن تھے۔ اللہ تعالی سے مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

10/اسفند/1389

700 /