ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا مرحوم آیت اللہ حاج آقا حسن امامی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں مرحوم آیت اللہ حاج آقا حسن امامی کی رحلت پراصفہان کے عوام ، حوزہ علمیہ، علماء اور مرحوم کے خاندان کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بزرگ عالم ربانی مرحوم آیت اللہ حاج آقا حسن امامی رحمۃ اللہ کی رحلت پراصفہان کے مؤمن و عزیزعوام ، حوزہ علمیہ، علماء ، دوستوں ، چاہنے والوں اور مرحوم کے خاندان بالخصوص ان کے فرزندوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے، پچاس سال کے عرصہ سے زیادہ اس عالم ربانی کے ساتھ دوستی و رفاقت، وفاداری و صداقت اور مرحوم کی دلسوزانہ دعا کو اپنے لئے بڑا سرمایہ محسوس کرتا ہوں۔خداوند مرحوم کی روح کو ان کے اجداد طاہرین کے ساتھ محشور فرمائے اور ان پر اپنی رحمت و مغفرت نازل فرمائے۔

سید علی خآمنہ ای

18 اسفند ماہ 1389

700 /