ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تفت کے امام جمعہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مؤمن و متقی اور پرہیزگار عالم دین حاج شیخ جواد حسن علی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسمہ تعالی

جناب حجۃ الاسلام والمسلمین صدوقی امام جمعہ یزد

مؤمن، متقی، خدمت گذار ، انقلابی اور پرہیزگار عالم دین حاج شیخ جواد حسن علی کی رحلت پر تفت کے عزيز اور مؤمن عوام ، یزد کے علمی طبقہ، مرحوم کے تمام دوستوں ، ارادتمندوں ، اہل خانہ اور پسمنادگان کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارہگاہ سے مرحوم کے درجات کی بلندی طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

6 فروردین 1390

700 /