ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

مجلس عزا

پیغمبر اسلام (ص)کی پارہ جگر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شب شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں حضرت فاطمہ (س) کی یاد میں مجالس عزا کا سلسلہ بدھ سے آغاز ہوا ہے جس میں ملک کے اعلی حکام اور عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی اور اہلبیت علیھم السلام کے خطیبوں اور مداحوں نے بی بی دوعالم ، ام الائمہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے فضائل اور مصائب بیان کئے۔

حسینیہ امام خمینی (رہ)  میں مجالس عزا کا سلسلہ  اتوار کی شب 18 اردیبہشت مطابق 8 مئی تک جاری رہےگا۔

700 /