ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

عالمی مقابلوں میں ایرانی وزن بردار ٹیم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد کا پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں وزن برداری کے عالمی مقابلوں میں ایرانی وزن بردار ٹیم کی شاندار کارکردگی  اور کامیابی پر انھیں مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالمی وزن برداری کے مقابلوں میں شریک ایرانی وزن بردار ٹیم

سلام علیکم

وزن برداری کےعالمی مقابلوں میں شرکت کرنے والےغیورجوانوں اور میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں بالخصوص آقایان بہداد سلیمی اور کیانوش رستمی کو ان کی شاندار کارکردگی اورکامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ، آّپ نے ایرانی قوم کے دلوں کو شاد و خوشحال کیا ہے اس شاندار کامیابی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

22/ آبان/ 1390

700 /