ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

شہداء کی تشییع جنازہ میں شرکت :

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سپاہ پاسداران کے شہداء کی تشییع جنازہ میں شرکت کی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح حسینیہ عاشقان ثار اللہ میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شہداء کی تشییع جنازہ میں شرکت کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حسینیہ عاشقان ثار اللہ میں سپاہ کے ریسرچ سینٹر اور جہاد خودکفائی ادارے کے سربراہ میجر جنرل شہید حسن تہرانی مقدم اور اس کے چند ساتھیوں کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائی ،صوبہ البرز کے ملارد شہر کے مضافات میں سپاہ کے اسلحہ کے ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں یہ افراد شہید ہوگئے تھے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے اس موقع پر شہداء کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

700 /