ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

حضرت سید الشہداء امام حسین (ع) کی یاد میں عزاداری:

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم کی موجودگي ميں نویں محرم کی شب میں حضرت سید الشہداء امام حسین (ع) کی یاد میں عزاداری

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں نویں محرم کی شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں کابینہ کے ارکان، اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔ مجلس عزا میں امام حسین علیہ السلام کی تحریک کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کے بعد اہلبیت  عصمت و طہارت کےمداحوں نے حضرت امام حسین (ع) ان کے اہلبیت (ع) اور ان کےاصحاب (ع) کے مصائب پیش کئے۔

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجالس عزا کا پروگرام سات محرم الحرام سے شروع ہوا ہے اور مجالس عزا کا یہ سلسلہ جمعرات 12 محرم تک جاری رہےگا۔

700 /