ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی :

حسینیہ امام خمینی(رہ) میں امام سجاد (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ)  میں حضرت امام زین العابدین (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام نے شرکت کی۔

حسینیہ امام خمینی (رہ) اور اطراف کے سڑکوں پر سوگواروں کی کثیر تعداد موجود تھی، عزاداروں نے واقعہ عاشورا کے بعد سید الساجدین حضرت امام زين العابدین (ع) کے مصائب  پر سینہ زنی اور آنسو بہائے۔

حسینیہ امام (رہ) میں مجالس عزا کا سلسلہ جمعرات 12 محرم الحرام تک جاری رہےگا۔

700 /