ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

حسینیہ امام خمینی(رہ) میں چھٹی مجلس عزا:

حسینیہ امام خمینی(رہ) میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری کے سلسلے کی چھٹی مجلس کا انعقاد

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ)  میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی عزاداری کے سلسلے کی چھٹی مجلس منعقد ہوئی ،جس میں عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجالس عزا کا سلسلہ سات محرم الحرام (بروز سنیچر) سے شروع ہوا اور آج رات اس سلسلے کی آخری مجلس تھی جس سے حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی نے خطاب کیا اور حاج مہدی سماواتی اور حاج مہدی سلحشور نے نوحہ خوانی اور مداحی کے فرائض انجام دیئے۔

700 /