ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حاج بخشی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے محاذ جنگ کے عظيم مجاہد اور دلیر مرد حاج ذبیح اللہ بخشی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

محاذ جنگ کے عظیم مجاہد و دلاور، دو شہیدوں کے باپ اور ہزاروں مجاہدوں  اور شہداء کے قریبی دوست اور ساتھی مرحوم حاج ذبیح اللہ بخشی کے انتقال پرراہ حق کے تمام مجاہدوں اور اس مرحوم کے محترم خاندان کو تعزيت پیش کرتا ہوں نیزاللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور ان کے پسماندگان کے لئے صبر جمیل طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

15/دی ماہ /1390

700 /