ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں:

صوبہ زنجان میں نمائندہ ولی فقیہ اور زنجان کے امام جمعہ کا تقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام حاج شیخ علی خاتمی کو صوبہ زنجان میں نمائندہ  ولی فقیہ اور زنجان کا امام جمعہ مقرر کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب حجۃ الاسلام حاج شیخ علی خاتمی دامت افاضاتہ

جناب حجۃ الاسلام آقای واعظی دامت افاضاتہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے عرصہ دراز سے زنجان میں امام جمعہ کے فرائض انجام دیئے ہیں ، اب جناب عالی کو صوبہ زنجان میں نمائندہ ولی فقیہ اور زنجان کا امام جمعہ مقرر کرتا ہوں۔

صوبہ زنجان کے دیندار، انقلابی ، وفادار اور شریف لوگوں نے اسلامی جمہوری نظام کے تمام مراحل میں ممتاز اور یادگار نقش ایفا کیا ہے اوروہ  تمام اہم  میدانوں میں نمایاں طور پر موجود رہے ہیں۔جناب عالی جو بحمد اللہ زیور علم و عمل سے آراستہ ہیں توقع کی جاتی ہے کہ اس اہم ذمہ داری کو نبھانے کے سلسلے میں اپنی تمام علمی ، انقلابی اور سماجی ظرفیتوں اور صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے صوبہ کے شریف عوام بالخصوص جوانوں کی خدمت کے لئے کام یں لائیں گے،اور بصیر و متعہد علماء کی سنگین اور عظیم ذمہ داریوں اور وظائف پر عمل کریں گے۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ

سید علی خامنہ ای

25 / بہمن / 1390

700 /