ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجۃ الاسلام والمسلمین قرہ باغی کے انتقال پر تعزيتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خبرگان کونسل میں مغربی آذربائیجان کے عوام کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین حاج سید علی اکبر قرہ باغی کے انتقال پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی  کے پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالی مقام عالم ربانی مرحوم و مغفور جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ حاج سید علی  اکبر قرہ باغی کے دردناک انتقال پرمغربی آذربائیجان کے عوام ، مرحوم کے معزز خاندان ، اولاد ، چاہنے والوں  اور صوبہ کے محترم علماء کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم کا شمار ممتاز علماء میں تھا اور وہ طویل عرصہ تک اسلامی نظام اور انقلاب اسلامی کی خدمت میں مصروف رہے مرحوم خبرگان کونسل میں آذربائیجان کے عوام کے نمائندے تھے۔

اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور رحمت و مغفرت طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای
700 /