ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تہنیتی پیغام:

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر (بروزمنگل) اپنے ایک تہنیتی پیغام میں  اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کی شاندارکامیابی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایشیائی چمپیئن میں شاندار کامیابی حاصل کرنےوالی ایرانی ٹیم کے میرے عزیز ارکان کامیاب اور سلامت رہیں۔ ایرانی قوم کا دل شاد اور خوشحال کرنے پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انشاء اللہ آپ کامیاب اور کامراں رہیں۔

سید علی خامنہ ای

12 /اردیبہشت/ 1391

700 /