ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبرمعظم کا تعزیتی پیغام :

رہبرمعظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ کریمی کے بھائی کے انتقال پرتعزیتی پیغام

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ جعفر کریمی کے بھائی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آیت اللہ جناب آقائ حاج سید جعفر کریمی دامت برکاتہ

آپ کے بھائي کے انتقال پر آپ کو اور مرحوم کے پسماندگان کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں آپ کے مرحوم بھائي حوزہ علمیہ قم اور نجف کے ممتاز علماء اور فضلاء میں شامل تھے۔ اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت ،پسماندگان کے لئے صبر و سکون اور آپ کے لئےصحت و سلامتی طلب کرتا ہوں ۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

سید علی خامنہ ای

5/مہر/1391

700 /