ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

ایثار و فداکاری تمام میدانوں میں عظیم کامیابی کا اہم راز ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر (بروزجمعرات) ہفتہ دفاع مقدس اور شہیدوں و فداکاروں کے یوم تجلیل کی مناسبت سے اپنے پیغام میں شہیدوں کو فی سبیل اللہ جہاد کے دوران خوبیوں اور عجائبات کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: ایثار و فداکاری تمام میدانوں میں عظيم کامیابی کا اہم راز ہے۔

ملک بھر میں یوم شہداء کی مناسبت اور شہیدوں کے مزار سے غبار صاف کرنے کے موقع پر شہید و ایثارفاؤنڈیشن میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین رحیمیان نے بہشت زہرا (س) میں رہبر معظم کا پیغام کو پڑھ کرسنایا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شہیدوں کا مبارک نام ہفتہ دفاع مقدس کے ایک دن کی پیشانی پر اس دن کو دوران دفاع مقدس کے یادگار اور اہم دنوں کی بلندیوں کی طرح ممتاز اور برجستہ بناتا ہے۔ کیونکہ شہداء نےفی سبیل اللہ جہاد کے دوران خوبیوں اور عجائبات کا شاندار مظاہرہ کیا اوران کا ایثار و فداکاری تمام میدانوں میں عظیم کامیابی کا اہم راز ہے شہداء ایثار اور فداکار انسان ہیں جو اپنی قوموں کو عزت و عظمت کی بلندیوں تک پہنچاتے ہیں۔دنیا کی حقیر اور ناچیز مادی اشیاء سے ان کی عدم دلبستگی  ان میں حیرت انگیز قدرت و وتوانائی پیدا کردیتی ہے۔ ہمارے عزیز شہداء اور ان کے صبور اہلخانہ ایسے عظیم انسانوں کی پہلی صفوف میں قرار پائیں گے کیونکہ انھوں نے اللہ تعالی کے لئے عالم مادی کی نفیس ترین چیزوں سے چشم پوشی کی ہے۔

ان پراللہ تعالی، فرشتوں اور صالح بندوں کا سلام ہو۔

سید علی خامنہ ای

6/شہریور/1391

700 /