ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کا تعزيتی پیغام:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ انواری کے انتقال پر تعزيتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم مجاہدمرحوم آیت اللہ  شیخ محیی الدین انواری کے انتقال پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی  کےپیغام کا متن حسب ذیل ہے :

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم مجاہد مرحوم آیت اللہ  شیخ محیی الدین انواری رحمت اللہ علیہ کے انتقال پر مرحوم کے پسماندگان اور ان کے تمام چاہنے والوں کو تعزيت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔

طاغوت کے دور میں مرحوم کا شمار مبارز اور جہادی علماء میں ہوتا تھا مرحوم نے اس سلسلے میں کئی سال شاہ کی ستمگر حکومت کی جیلوں میں بسر کئے اور مرحوم نےاسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دیں وہ ایک خدمتگزار، پاک طینت، نیک خصلت اور محبوب عالم دین تھے اللہ تعالی ان پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔

سید علی خامنہ ای

23/مہر/1391

700 /