فقه اور شرعی امور

غسل جنابت ترک کرنے کے باوجود قضا یا مستحب روزہ رکھنا ایک شخص کے پاس غسل جنابت کرنے کا وقت تھا لیکن اس نے غسل نہیں کیا تو کیا یہ شخص ظہر سے پہلے قضا یا مستحب روزے کی نیت کرسکتا ہے؟

مصارف کے علاوہ دوسری جگہوں میں کفارہ خرچ کرنا 1
ہم نے کفارے جمع کرنے کے لئے مسجد میں ایک صندوق رکھا ہوا ہے اور اس میں کافی زیادہ رقم ڈالی گئی ہے کیا مسجد کے اخراجات کے لئے اس میں سے خرچ کیا جاسکتا ہے؟

غیر سید کا کفارہ سید کو دینا
سادات کو غیر سید کے روزے کا کفارہ دینا کیا حکم رکھتا ہے؟

فدیہ ادا کرنے کا وقت
وہ افراد جنہوں نے بیماری کی وجہ سے روزہ نہیں رکھا ہے اور انہیں یقین ہے کہ بیماری ٹھیک ہونے والی نہیں ہے و دائمی ہے کیا روزہ نہ رکھنے کا کفارہ ﴿فدیہ﴾ اگلے سال کے ماہ رمضان سے پہلے ادا کرسکتے ہیں؟

فدیہ کو کسی دوسری جنس میں تبدیل کرنا
وہ شخص جس کے ذمے فدیہ یا کفارہٴ تاخیر واجب ہو مثلاً اسے دس دن کے برابر مد کھانا دینا ہو تو ضروری ہے کہ دس مد کھانے کے برابر مثلاً دس عدد ۷۵۰ گرام گندم یا روٹی وغیرہ فقیر کو دے۔

واجب النفقہ ﴿تحت کفالت﴾ افراد کو کفارہ اور فدیہ دینا
ایسے افراد کو کفارہ اور فدیہ دینا کہ جو انسان کے واجب النفقہ ﴿جن کا نفقہ دینا واجب ہے جیسے کہ اولاد اور ماں﴾ شمار ہوتے ہوں، صحیح نہیں ہے۔

بیماری کی وجہ سے روزہ چھوٹ جانا
وہ شخص جس نے بیماری کی وجہ سے ماہ رمضان کا روزہ نہ رکھا ہو اگر اگلے ماہ رمضان تک اس کی بیماری طول پکڑ لے تو اس سے روزوں کی قضا ساقط ہوجائے گی اور ضروری ہے کہ ہر دن کے لئے ایک مد کھانا فقیر کو دے۔

ایک فقیر کو چند دنوں کا کفارہ دینا
وہ شخص جسے ہر دن کے عوض ایک مد کھانا فقیر کو

روزے کی قضا میں تاخیر کا کفارہ
اگر کوئی شخص کسی عذر کی وجہ سے ماہ رمضان میں روزے نہ رکھے اور رمضان کے بعد عذر برطرف ہوجائے، اس کے باوجود آئندہ رمضان پہنچنے تک روزے کی قضا نہ کرے تو ضروری ہے کہ روزوں کی قضا کے ساتھ ساتھ ہر دن کے لئے ایک مد کھانا فقیر کو دے۔

جان بوجھ کر روزہ افطار کرنے کا کفارہ
جان بوجھ کر (عمداً) ماہ رمضان مبارک کا روزہ افطار کرنے کا کفارہ مندرجہ ذیل تین چیزوں میں سے ایک ہے:

نماز میں امام حسین علیہ السلام کو سلام دینا
کیا نماز کے قنوت میں امام حسین علیہ السلام کو سلام دینا اشکال رکھتا ہے؟ اگر کوئی شخص گذشتہ نمازوں میں یہ کام انجام دے چکا ہو تو اس صورت میں حکم کیا ہے؟

میراث سے محروم کرنا
کیا باپ، اپنی کسی اولاد کو میراث سے محروم کرسکتا ہے یا کسی کو زیادہ حصہ دے سکتا ہے؟

حصص وقف کرنا
چونکہ رہبر معظم (دام ظلہ) کے فتوی کے مطابق حصص کو وقف کرنا جائز ہے لہذا کیا کسی موقوفہ جائیداد یا کارخانے کو حصص میں تبدیل کرنا جائز ہے؟

کاروبار اور پیشے کے اوزاروں کا خمس
کیا کاروبار اور پیشے کے اوزاروں کا خمس ایک بار ادا کردینا کافی ہے یا ضروری ہے کہ ہر سال ان کی بڑھنے والی قیمت کا خمس ادا کیا جائے؟
