ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

نماز اور روزه کی احکام

    • نماز
      • واجب نمازیں
      • یومیہ نمازیں
      • نماز صبح کا وقت
      • نماز ظہر و عصر کا وقت
      • نماز مغرب و عشاء کا وقت
      • احکام اوقات نماز
      • نمازوں کی ترتیب
      • مستحب نمازیں
      • قبلہ
      • نماز میں بدن کا ڈھانپنا
      • نماز پڑھنے والے کی جگہ کی شرائط
      • احکام مسجد
      • اذان و اقامہ
      • واجبات نماز
      • قنوت
      • تعقیبات نماز
      • نماز کا ترجمہ
      • مبطلات نماز (وہ چیزیں جو نماز کو باطل کرتی ہیں)
      • شكيّات نماز
      • سجدہ سہو
      • بھولے ہوئے سجدے اور تشہد کی قضا
      • مسافر کی نماز
        • پہلی شرط: مسافت شرعی
        • دوسری شرط: مسافت شرعی تک جانے کا قصد ہو
        • تیسری شرط: شرعی مسافت کا قصد برقرار رہے
        • چوتھی شرط: وطن یا ایسی جگہ سے نہ گزرے جہاں دس دن قیام کا ارادہ ہو-
        • پانچویں شرط: سفر جائز ہو
        • چھٹی شرط: ٹھہرنے کی جگہ ہو
        • ساتویں شرط: سفر اس کا پیشہ نہ ہو
        • آٹھویں شرط: حد ترخص تک پہنچے
        • وہ صورتیں جن میں سفر منقطع ہوجاتا ہے
          • 1۔ وطن سے گزرنا
          • 2۔ دس دن قیام کا قصد کرنا
            • دس دن قیام کے قصد سے پھرجانا
              پرنٹ  ;  PDF
               
              دس دن قیام کے قصد سے پھرجانا
               
              مسئلہ579۔ اگر کوئی مسافر دس دن قیام کا قصد رکھتا ہو لیکن چار رکعت والی ایک یومیہ ادا نماز پڑھنے سے پہلے اپنے قصد سے پھرجائے یا تردیدکا شکار ہوجائے تو اس کی نماز قصر ہوگی۔
              مسئلہ580۔ جس شخص نے دس دن قیام کا قصد کیا ہو چار رکعت والی ایک یومیہ ادا نماز پڑھنے کے بعد جب تک اس جگہ قیام کرے اس کی نماز پوری ہوگی اگرچہ اپنے قصد سے پھرجائے اور وہاں دس دن نہ رہنا چاہے لیکن اگر فقط نماز صبح یا نماز مغرب پڑھے اور اس کے بعد اپنے قصد سے پھرجائے تو اس کی نماز قصر ہوگی۔
              مسئلہ581۔ اگر پہلی چارکعتی نماز پڑھتے ہوئے دس دن قیام کے قصد سے پھرجائے اور دس دن سے کم رہنا چاہے تو اس کی نماز قصر میں بدل جائے گی بنابرایں اگر تیسری رکعت کے رکوع میں پہنچنے سے پہلے ارادہ کرے تو ضروری ہے کہ نماز کو قصر کرکے ختم کرے اور چنانچہ تیسری رکعت کے رکوع سے پہلے ہو تو احتیاط واجب کی بناپر ضروری ہے کہ بیٹھ جائے اور نماز کو قصر کرکے ختم کرے اور قصر کرکے دوبارہ پڑھے۔ اگر تیسری رکعت کے رکوع میں داخل ہوچکا ہو تو اس کی نماز باطل ہے۔
              مسئلہ582۔ جس شخص نے دس دن قیام کا قصد کیا ہو اگر روزہ رکھے اور چاررکعتی نماز پڑھنے سے پہلے اپنے قصد سے پھرجائے تو زوال کے بعد قصد سے پھرجانے کی صورت میں اس کا روزہ صحیح ہے لیکن اگر زوال سے پہلے ہو تو روزہ باطل ہے۔
              مسئلہ583۔ جس شخص نے دس دن قیام کا قصد کیا ہو اگر اس سے چار رکعتی نماز قضا ہوجائے اور کوئی دوسری چار رکعتی نماز ادا کی صورت میں پڑھے بغیر اپنے قصد سے پھرجائے تو بعد کی نمازوں کو قصر کرکے پڑھےلیکن قضا ہونے والی نماز کو حتی سفر میں بھی پوری کرکے قضا کرے۔
              مسئلہ584۔ گذشتہ مسئلے میں اگر اسی سفر کے دوران نماز کو پوری کرکے قضا کرے اور اس کے بعد قیام کے قصد سے پھرجائے تو یہ چار رکعتی نماز بعد کی نمازوں کو پوری کرکے پڑھنے کے لئے کافی نہیں اور اس کی نماز قصر ہوگی۔
              مسئلہ585۔ اگرکوئی شخص ایک چار رکعتی نماز پڑھنے کے بعد دس دن قیام کے قصد سے پھرجائے اس صورت میں کہ جب اسے علم ہوجائے کہ اس کی نماز باطل تھی تو اس کا وظیفہ قصر کرکے پڑھنا ہے۔
              مسئلہ586۔ اگر کوئی شخص چار رکعتی نماز کا وقت گزرنے کے بعد دس دن قیام کے قصد سے پھرجائے اور شک کرے کہ گزرے ہوئے وقت کے اندر نماز پڑھی تھی یا نہیں تو ضروری ہے یوں سمجھے کہ نماز پوری کرکے پڑھی ہے اور بعد کی نمازوں کو بھی پوری کرکے پڑھے۔
              مسئلہ587۔ اگر کوئی شخص دس دن قیام کے قصد سے پھرجانے کے بعد شک کرے کہ قصد سے پھرجانے سے پہلے ایک چار رکعتی نماز پڑھی ہے یا نہیں تو اس کی نماز قصر ہوگی۔
            • محل اقامت سے خارج ہونا
          • 3۔ قیام کے قصد کے بغیر ایک مہینہ رہنا
        • سفر کےدوران نافلہ نمازوں کے احکام
        • جہاں وظیفہ نماز کو قصر کرکے پڑھنا ہے وہاں پوری نماز پڑھنا
        • پوری نماز پڑھنے کے مقام پر نماز کو قصر کرکے پڑھنے کا حکم
        • متفرق مسائل
      • قضا نماز
      • نماز کے لئے اجیر بنانا
      • والدین کی قضا نماز
      • نماز آیات
      • نماز عید فطر و عید قربان
      • نماز جماعت
      • نماز جمعہ
    • روزہ
700 /