ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
    • حج کے واجب ہونے کے شرائط
      • عقل اور بلوغ
        پرنٹ  ;  PDF
         
        عقل اور بلوغ

         

        مسئلہ 28: پہلی شرط عقل ہے۔ لہذا دیوانے پر حج واجب نہیں۔
        مسئلہ 29: دوسری شرط بلوغ ہے۔ پس نابالغ پر حج واجب نہیں، اگرچہ وہ بالغ ہونے کے قریب ہو۔ اگر نابالغ حج کرے تواگرچہ  حج صحیح ہے لیکن وہ حجّة الاسلام کے لئے کافی نہیں ہوگا۔اگر نابالغ احرام باندھے اورمشعر میں وقوف سے پہلے بالغ ہو جائے تو اس کا حج، حجّة الاسلام شمار ہوگا۔
        مسئلہ 30: اگر نابالغ احرام  کی حالت میں کوئی حرام کام کرے چنانچہ وہ حرام  کام شکار ہو تو اس کا کفارہ ولی پر واجب ہے۔ لیکن دیگر محرمات کا کفارہ  ادا کرنا واجب نہیں ، نہ نابالغ پر اور نہ ہی اس کے ولی پر۔
        مسئلہ 31: نابالغ شخص کے حج کے دوران قربانی کا خرچ اس کے ولی کے ذمہ ہے۔
        مسئلہ 32: واجب حج کے لیے عورت کو شوہر کی اجازت یا بچے کو والدین کی اجازت ضروری نہیں۔بنابراین شوہر یا والدین راضی نہ ہونے کی صورت میں بھی حج کو جانا واجب ہے۔

         

      • استطاعت
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /