ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
    • اوّل: احرام
    • دوم طواف
    • سوّم: نمازِ طواف
    • چوتھا: سعی
      • استفتائات سعی
        پرنٹ  ;  PDF
         
        استفتائات سعی

         

        سوال 450۔  خوبی اور برائی میں تمیز کرنے والے بچے کا ولی اس کو سعی کے لئے لے جائے جبکہ بچہ سٹرولر کے اندر سورہا ہے تو سعی کے شروع میں اسے نیت کے لیے جگانا ضروری ہے؟ اور اگر ابتدا میں جاگ رہا ہو اور دورانِ سعی سو جائے تو کیا حکم ہے؟
        جواب: نیت کے لئے سعی کے دوران ابتدا سے آخر تک بیدار ہونا ضروری ہےالبتہ ممکن ہے تو خود سعی کرے اور اس کو سعی کرانا صحیح نہیں ہے۔

         

        سوال 451 : صفا و مروہ کی سعی کے دوران بہت سارے لوگ صفا و مروہ پر جمع ہو جاتے ہیں،  اور انکے جمع ہونے کی وجہ سے چلنے والوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیا جو شخص سعی انجام دے رہا ہے اسے ہر چکر میں ان پہاڑوں پر پہنچنا چاہیے،  یا  پتھروں کی ابتدائی سیڑھی  تک پہنچنا کافی ہےجہاں سے  ناتوان افرادسعی شروع کرتے ہیں؟
          جواب: صفا اور مروہ کی پہاڑیوں کے اوپر اتنا چڑھنا کہ پہاڑیوں پر پہنچنا اور دو پہاڑیوں کا درمیانی فاصلہ طے کرنا صدق کرے،  کافی ہے۔

         

        سوال 452۔  سعی کی جگہ میں جو توسیع کی گئی ہے اسکی وجہ سے سعی کا پرانا مقام ایک جانب آ گیا ہے،  اور دوسری جانب سعی اس حصے میں کی جاتی ہے کہ جو نیا شامل کیا گیا ہے۔ اب اگر کوئی شخص یہ تشخیص نہ دے پائے کہ توسیع دی ہوئی جگہ صفا اور مروہ کے درمیان ہے یا نہیں اور احتمال دے کہ دونوں پہاڑوں درمیان یا کسی ایک سے خارج ہوگیا ہے تو اس کا کیا وظیفہ ہے؟
          جواب: اس جگہ سعی انجام دینا صحیح اور کافی ہے۔

         

        سوال 453 ۔ ان افراد کے لئے جو نچلے طبقے پر سعی انجام نہیں دے سکتے مثلا معذور افراد وغیرہ،  بالائی طبقے پر سعی کرنے کے سلسلے میں کیا حکم ہے جو اس وقت دونوں پہاڑیوں سے اونچا ہے۔
          جواب: صفا اور مروہ سے اونچے مقام پر سعی انجام دینا کافی نہیں ہے،  ایسے افراد جو وہیل چیئر وغیرہ پر بیٹھ کر بھی زیرزمین یا گراونڈ فلور پر  سعی انجام نہیں دے سکتے انہیں چاہئے کہ کسی کو اپنا نائب بنائیں۔

         

        سوال 454۔  اگر کوئی شخص سعی کرنے کے بعد متوجہ ہو کہ اس نے نماز طواف میں جس  سورہ کو اپنے اعتقاد کے مطابق صحیح تلاوت کی تھی، غلط پڑھا تھا،  اس کا کیا حکم ہے؟
          جواب: چونکہ قرائت میں عمدا غلطی نہیں کی تھی لہذا عمل صحیح ہے اور کوئی ذمہ داری نہیں۔

         

        سوال 455۔  اگر کوئی شخص حکم بھول کر یا  حکم نہ جاننے کی وجہ سے سعی میں چودہ چکر انجام دے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
          جواب: اگر ابتدا سے  اس کی نیت سات چکر لگانے کی تھی تو صحیح ہے۔

         

      • سعی کے آداب اور مستحبات
    • پنجم: تقصیر
    • عمرۂ تمتّع اور حجّ تمتّع کے مشترکہ احکام
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /