ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
    • اوّل: احرام
    • دوم طواف
    • سوّم: نمازِ طواف
    • چوتھا: سعی
    • پنجم: تقصیر
    • عمرۂ تمتّع اور حجّ تمتّع کے مشترکہ احکام
      • عمرۂ تمتّع اور حج کے مشترکہ احکام سے متعلق استفتاءات
        پرنٹ  ;  PDF
         
        عمرۂ تمتّع اور حج کے مشترکہ احکام سے متعلق استفتاءات

         

        سوال 469۔ کیا قافلہ سالار اور خدام جن کو عرفات کے خیموں کا معائنہ کرنے کے لیے مکہ سے باہر جانا  ضروری ہےچنانچہ اطمینان رکھتے ہوں کہ وقوف عرفات  درک کرسکیں گے تو کیا عمرۂ تمتّع کے بعد مکہ سے باہر جا سکتے ہیں؟
        جواب: مجموعی طور پر اگر کسی کو اس بات کا خوف نہ ہو کہ اس سال کا حج ضائع ہو جائے گا تو عمرۂ تمتّع کے بعد اختیاری طور پر مکہ سے باہر جا سکتا ہے۔ اس صورت میں اگر خارج ہوجائے اور اسی مہینے میں جس میں عمرۂ تمتّع کیا تھا، مکہ واپس آئے، حج کا احرام باندھے اور وقوف عرفات درک کرے تو اس کا عمل صحیح ہے۔

         

        سوال 470۔ اگر کوئی شخص حج کے مہینوں میں سے کسی ایک، جیسے شوّال میں عمرۂ تمتّع انجام دے اور اگلے مہینے مکہ سے باہر جائے تو عمرۂ تمتّع دوبارہ انجام دینا لازم ہے۔ اب چند سوالات ہیں:
        الف۔ کیا پہلا عمرہ عمرۂ مفردہ میں تبدیل ہو گیا ہے؟ اور کیا اس کی تکمیل کے لئے طوافِ نساء لازم ہے؟
        جواب: پہلا عمرہ عمرۂ مفردہ میں تبدیل ہونا ثابت نہیں اس لیے طوافِ نساء واجب ہونے کی کوئی وجہ نہیں، البتہ احتیاطاً اسے ترک نہ کیا جائے۔
        ب۔ اگر دوبارہ عمرۂ تمتّع انجام نہ دے تو کیا پہلا عمرہ تمتع باطل ہوگیا اور حج تمتّع انجام نہیں دے سکتا؟
        جواب: پہلا عمرہ حجِ تمتّع کے لئے لازمی عمرہ شمار نہیں ہوتا، لہٰذا حجِ تمتّع صحیح نہیں۔
        ج۔ کیا جدید عمرۂ تمتّع کے احرام کا میقات بھی پانچ مقررہ میقات میں سےایک  ہےیا ادنیٰ الحل سے بھی احرام باندھ سکتا ہے؟
        جواب:پانچ مقررہ میقات میں سے کسی ایک سے احرام باندھنا چاہئے۔
        سوال 471۔ اگر کوئی شخص شوّال یا ذی‌قعدہ میں عمرۂ تمتّع انجام دے کر مدینہ واپس آ جائے اور اگلے مہینے میں دوبارہ مکہ جانے کا ارادہ کرے تو مسجدِ شجرہ میں احرام باندھنے کے حوالے سے  اس کا کیا وظیفہ ہے ؟ عمرۂ مفردہ، عمرۂ تمتّع یا وہ عمرہ جو اس کے ذمے ہے؟
        جواب: عمرۂ تمتّع کے لیے احرام باندھنا چاہئے اور یہی اس کے حجِ تمتّع کا عمرہ ہوگا۔

         

        سوال 472۔ بعض ڈرائیور حضرات مکہ کی سڑکوں  میں رش سے بچنے کے لیے شہر کے ایک محلے سے دوسرے محلے جانے کے لیے منیٰ کی طرف جانے والےراستوں اور سرنگوں سے گزرتے ہیں، جو منیٰ سے گزر کر جاتے ہیں؛ کیا یہ مکہ سے باہر جانا شمار ہوگا؟
        جواب: اگر عرفا منیٰ مکہ سے باہر شمار ہوتا ہو تو گزرنے اور ٹھہرنے میں کوئی فرق نہیں ۔
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /