ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
    • اوّل: احرام
    • دوم: عرفات میں وقوف
    • سوم: مشعرالحرام (مزدلفہ) میں وقوف
    • چوتھا عمل: جَمرۂ عَقَبہ کی رَمی
      • رمی جمرات سے متعلق استفتاءات
        پرنٹ  ;  PDF
         
        رمی جمرات سے متعلق استفتاءات

         

        سوال 505۔ رمی کے وقت یا اس سے پہلے، ایک استعمال شدہ کنکری ہماری کنکریوں کی تھیلی میں گر جاتی ہے اور غیر استعمال شدہ کنکریوں کے ساتھ اس طرح مخلوط جاتی ہے کہ اس کی پہچان نہیں رہتی؛ کیا یہ کافی ہے کہ ہم جمرہ پر آٹھ کنکریاں ماریں، کہ ان میں سے ایک احتمالاوہی استعمال شدہ کنکری ہو؟
         جواب:رمی صحیح ہے۔

         

        سوال 506۔  کوئی شخص عید قربان کے دن ظہر کے بعد جب جمرہ عقبہ پر رش نہیں ہوتاہے اس وقت خود رمی کرسکتا ہے تو کیا وہ عید قربان کی صبح رمی کے لئے کسی کو نائب بنا سکتا ہے؟ چونکہ اگر وہ عصر کے وقت رمی کرنا چاہے تو عید کے دن قربانی انجام نہیں دے سکے گا،  لہذاکیا صبح رمی جمرہ کے لئے کسی کو نائب بناسکتا ہے  تاکہ عید کے دن قربانی کرسکے حالانکہ  وہ خود عصر کے وقت انجام دینے پر قادر ہے؟
          اسی طرح اگر کوئی شخص کئی سال تک عید قربان کی صبح رمی کے لئے کسی دوسرے کو اپنا نائب بناتا آیا ہو حالانکہ وہ عصر کے وقت بذات خود رمی انجام دینے پر قادر تھا تو اب اس کے لئے کیا حکم ہے؟
          جواب: اگر کسی شخص کے لئے  دن کے کسی بھی وقت اگر چہ عصر کے اوقات یا حتی رات  میں ہی کیوں نہ ہو،  خود رمی کرنا ممکن ہو تو رمی کے لئے نائب بنانا درست نہیں ۔ لیکن اگر وہ اس دن کے آخر تک اپنا عذر برطرف ہونے سے مایوس تھا ،اس لئے نائب بنایا تھا  اور اتفاق سے نائب کے عمل کے بعد عذر برطرف ہوجائے تو نائب کا عمل کافی ہے اور اعادہ لازم نہیں ہے  اور پچھلے سالوں میں اگر درست طریقے سے نائب نہیں بنایا ہے تو اس کا تدارک کرے۔

         

        سوال 507۔  جمرات میں حالیہ توسیع کے بعد اگر جمرہ عقبہ کے ستون کا ایک حصہ منی سے باہر نکل گیا ہو،تو اس فرض کے ساتھ کہ پوری دیوار پر جمرہ کا اطلاق ہوتا ہو تو کیا اس حصے میں رمی انجام دینا صحیح ہے؟
          جواب: اگر اس بات کا یقین ہو جائے کہ توسیع کے بعد جمرہ کی دیوار کا کوئی حصہ منی سے باہر نکل گیا ہے تو ایسی صورت میں احوط یہ ہے کہ رمی ایسے حصے میں انجام دی جائے کہ جو منی سے باہر نہ ہو۔

         

        سوال 508۔  اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ  عورتیں دسویں دن کی رمی کو عید کی رات انجام دے سکتی ہیں، کیا ہر حال میں عید کی رات ہونا ضروری ہے یا گیارہویں رات بھی جائز ہے؟
        اگر عورت کا حج نیابتی ہو تو کیا حکم ہے؟
        جواب: اگر عورت خود رمی کرنے پر قادر ہو تو عید کی رات ہی جمرہ عقبہ کی رمی کرے اور گیارہویں رات تک تاخیر کرنا صحیح نہیں ہے مخصوصا اگر نیابتی حج ہو ۔

         

        سوال 509۔ اگر عید قربان کے دن رمی کرنے میں محرم کے لئے جانی خطرہ ہو تو کیا عید کے اعمال  کی ترتیب کی رعایت  لازمی ہے یا ترتیب کی رعایت نہ کرنا بھی جائز ہے؟
        جواب: اگر جانی خطرہ پورے دن برقرار  رہے، تو ترتیب کی رعایت ضروری نہیں بلکہ اس صورت میں احتیاط واجب کی بناپر قربانی اور حلق کو عید کے دن سےمزید  مؤخر نہ کیا جائے۔

         

      • رمی جمرات کے آداب اور مستحبات
    • پنجم: قربانی
    • ششم: تقصیر یا حلق
    • ہفتم مکہ کے اعمال
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
    • نواں:تینوں جمرات کو کنکریاں مارنا
    • مکہ اور منی سے خارج ہونے سے متعلق استفتائات
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /