ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
    • اوّل: احرام
    • دوم: عرفات میں وقوف
    • سوم: مشعرالحرام (مزدلفہ) میں وقوف
    • چوتھا عمل: جَمرۂ عَقَبہ کی رَمی
    • پنجم: قربانی
      • قربانی سے متعلق استفتائات
        پرنٹ  ;  PDF
         
        قربانی سے متعلق استفتائات

         

        سوال 522۔ موجودہ زمانے میں منی سے باہر جانور ذبح کیا جاتا ہے کیا عید کے دن دوسرے مقام پر مثلا وطن میں نائب کے توسط سے قربانی جائز ہے؟
        جواب: جائز نہیں ہے۔ قربانی کو اسی مقام پر انجام دینا ضروری ہے جو اس کے لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ قربانی جوشعائر الہی میں سے ہے، اس کی رعایت ہوجائے۔

         

        سوال 523۔  آج کل منی میں ذبح پر پابندی ہے، کیا حجاج مکّہ یا حرم سے باہر قربانی کر سکتے ہیں؟
        جواب: قربانی منیٰ کے علاوہ کسی جگہ صحیح نہیں البتہ اگر منیٰ میں قربانی سے روکا جائے تو منیٰ کے قریب جو مقام اس مقصد کے لیے متعین کیا گیا ہے، وہاں قربانی کافی ہے۔

         

        سوال 524۔  سعودی عرب  میں بعض خیراتی ادارے حجاج کی نیابت میں قربانی ذبح کرکے گوشت محتاجوں کو دیتے ہیں؛ کیا اس طرح قربانی کرنا کافی ہے؟
        جواب: قربانی کے لئے جو شرائط حج کے مناسک میں مذکور  ہیں  ان کا احراز ہونا  ضروری ہے۔

         

        سوال 525 ۔ کیا قربانی کے بعد گوشت خیراتی اداروں کے حوالے کرنا جائز ہے تاکہ وہ مستحقین کو دیں؟
        جواب: کوئی اشکال نہیں۔

         

        سوال 526 ۔ بعض افراد نے اپنی قربانی کو منی کے نزدیک ذبح کیا ہے اور اب قربانی صحیح ہونے میں تردید کا شکار ہیں تو کیا حکم ہے؟
          جواب: منیٰ میں  قربانی کرنا ممکن نہ ہو تو واجب ہے کہ احتیاط کے طور پر  امکان ہونے کی صورت میں اس  مقام پر  ذبح کرے جو منیٰ سے نزدیک تر ہو؛ بنا بر ایں اگر کسی ایسے مقام پر قربانی کی ہے کہ جو منی کے نزدیک ترین ممکن مقام کے فاصلے کے برابر یا اس سے نزدیک تر ہو تو قربانی صحیح  ہے

         

        سوال 527 ۔ اگر کسی وجہ سے قربانی کافی  نہ ہو تو کیا اس کے بعد انجام دیے گئے اعمالِ مکّہ کو قربانی کے بعد دوبارہ انجام دینا ہوگا؟
        جواب: اگر  مسئلہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے ہوا ہو تومکہ کے اعمال کا  اعادہ لازم نہیں، اگرچہ احتیاط کرنا اچھا ہے۔

         

        سوال 528 ۔ اگر موجودہ قربان گاہ میں ذبح کرنے سے روک دیا جائےتو کیا حکم ہے؟ اس صورت میں قربانی کا کوپن لے کر ذبح کا کام سعودی حکومت سے وابستہ اسلامی ترقیاتی تنظیم کو سونپنا کافی ہے؟
        جواب: اگر یہ تنظیم ذی الحجہ ختم ہونے سے پہلے قربانی کو قربان گاہ یا مکّہ میں انجام دے تو کافی ہے؛ ورنہ یہ روزوں میں بدل جائے گی۔

         

    • ششم: تقصیر یا حلق
    • ہفتم مکہ کے اعمال
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
    • نواں:تینوں جمرات کو کنکریاں مارنا
    • مکہ اور منی سے خارج ہونے سے متعلق استفتائات
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /