ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبرمعظم انقلاب اسلامی :

امردین میں استقامت اوراستحکام؛ آیت اللہ گلپائگانی کی ممتازخصوصیات

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےمرحوم آیت اللہ العظمی گلپائگانی کی یاد میں منعقدہ کانفرنس کے نام اپنے ایک پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: بزرگ عالم دین مرحوم آیت اللہ العظمی گلپائگانی،ممتاز خصلتوں اور خصوصیات کے حامل تھے اور امر دین میں استقامت و استحکام مرحوم کےنمایاں خصوصیات میں شامل تھیں جن پر وہ دین کی تشخیص کی بنیاد پرعمل کرتے تھے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام آج صبح ( بروز جمعرات ) محمد ی گلپائگانی نےآئمہ اطہار فقہی مرکز میں پڑھ کر سنایا:

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مرحوم آیت اللہ العظمی گلپائگانی حالیہ نصف صدی کے ممتاز علماء اور شیعہ مراجع میں شامل ہیں ان کی مرجعیت کے 32 سال دینی خدمات اور اقدامات سے مملو ہیں جس کی ایک بزرگ مرجع سے توقع کی جاتی ہے۔

مساجد ،اسپتال اورمدارس کی تاسیس، بیرونی ملک نمائندگیوں کی تشکیل،کامپیوٹر جیسے نئے امور پر توجہ اور تدریس کے لئے خصوصی مدارس کی تعمیر مرحوم کے نمایاں اور ممتاز کرناموں میں شامل ہیں۔

مرجعیت کے لئے علم و تقوی جیسے شرائط کے علاوہ مرحوم دیگر ممتاز خصلتوں اور خصوصیات کے حامل بھی تھے جن میں دین کے امر میں استحکام و استقامت ان کی نمایاں خصوصیات ہیں جن پر وہ دین کی تشخیص کی بنیاد پر عمل کرتےتھے۔

اللہ تعالی کی ان پر رحمت نازل ہو اور جزاه الله عن العلم و اهله خیرالجزاء
سید علی خامنه ای
17/
آبان/1391

700 /