حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقناب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا اصحاب کی عظیم قربانی کی یاد میں پانچویں مجلس عزا منعقد ہوئی ۔ مجالس عزا کے سلسلے کا آغاز بروز جمعرات سات محرم الحرام سے ہوا تھا اس سلسلے کی آخری مجلس سے حجۃ الاسلام والمسلمین عالی نے خطاب کیا اور جناب آہنگران اور جناب حاج محمد رضا طاہری نے اہلبیت اطہار کے مصائب پیش کئے۔