ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کی موجودگی میں آیت اللہ مجتبی تہرانی کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں عالم ربانی و معلم اخلاق مرحوم آیت اللہ مجتبی تہرانی کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے اور معظم لہ کی موجودگی میں  عالم ربانی و معلم اخلاق مرحوم آیت اللہ آقا مجتبی تہرانی کے ایصال ثواب کے سلسلے میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

اس مجلس عزا میں مرحوم آيت اللہ تہرانی  کے اہلخانہ ، دوستوں اور دفتر کے اہلکاروں کے علاوہ تینوں قوا کے سربراہان ، علماء و فضلا، ملک کے اعلی سول اور فوجی حکام اور عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی، قاریان قرآن نے قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کی جبکہ نوحہ خوانوں نے اہلبیت اطہار (ع) کے غم میں اور مرحوم کے فراق میں نوحے اور مرثیے پیش کئے۔

مجلس عزا سے خطاب میں حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی نے مرحوم آیت اللہ حاج آقا مجتبی تہرانی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: اس عالم ربانی کی روش و سیرت لوگوں کو اللہ تعالی اور اہلبیت علیھم السلام کی طرف دعوت دینا تھی اور ان میں ذرہ برابر بھی جاہ طلبی اور خودپسندی کا عنصر موجود نہیں تھاجو تمام سماجی فتنوں کا اصلی سبب ہے۔

انھوں نے آیت اللہ تہرانی کے حضرت امام خمینی (رہ) کا شاگردہونے اور اسی طرح انقلاب اسلامی کےساتھ  انقلاب کی کامیابی سے پہلے اور بعد مرحوم کی ہمراہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مرحوم آیت اللہ حاج آقا مجتبی تہرانی ایسے عالم ربانی اور معلم اخلاق تھے جن کی آغوش اسلامی معارف کے تمام مشتاقین کے لئے ہمیشہ باز تھی اور مرحوم نے انقلاب اور ولایت کی راہ میں مہذب شاگردوں کی تربیت کرکے اپنی ذمہ داری کو پورا کیا ہے۔

700 /