ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

ایرانی قوم کےعزیز جوانوں کومرتب شدہ منصوبوں کی سمت سرعت کے ساتھ قدم بڑھانے کے لئے خود کو آمادہ کرنا چاہیے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں اسلامی انجمن کے طلباء کی یونین کے سینتالیسویں سالانہ اجلاس کے موقع پر اپنے پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: دنیا کے ہر کونے میں ایرانی قوم کے عزیزجوان خود کو ملک کی مدیریت میں اپنا کردار ادا کرنے اور مرتب شدہ منصوبوں کی سمت سرعت کے ساتھ قدم بڑھانے کے لئے آمادہ کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کو یورپ میں طلباء کے امور میں رہبر معظم کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین جواد اژہ ای نےپیرس کے اجلاس میں پڑھ کر سنایا۔  رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عزیز طلباء

آپ عزیزجوان ملک کے مستقبل کے مدیر اور ذمہ دار ہیں۔ کل کا ایران عظیم علمی اور عملی ثروتوں کے ساتھ  آپ جیسےلائق اور عظیم مدیروں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے اور آپ کو مرتب شدہ اعلی منصوبوں کی جانب سرعت ، ہمت ، ایمان، بصیرت اور شجاعت کے ساتھ بلند قدم اٹھانے چاہییں ۔ آپ اور دنیا کے ہر گوشے میں رہنے والے ایرانی قوم کے عزیز جوانوں اور فرزندوں کو ملک کی پیشرفت و ترقی میں اپنا نقش و کردار ادا کرنےکے لئے آمادہ رہنا چاہیے۔

میں آپ کے لئے ہمیشہ دعا کرتا ہوں ، اللہ تعالی آپ کی نصرت و مدد فرمائے۔

سید علی خامنہ ای

12/دی ماہ /1391

700 /