ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ خوشوقت کی رحلت پر تعزيتی پیغام:

عالم ربانی اور عارف باللہ کا انتقال ان کے حضور سے فیضیاب ہونے والے شاگردوں کے لئے بہت ہی دردناک و المناک حادثہ ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم ربانی آیت اللہ خوشوقت کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں عالم ربانی اور سالک الی اللہ کے انتقال کو ان کے معنوی مقام کو پہچاننے والوں اور مرحوم کے حضور سے فیضیاب ہونے والےشاگردوں کے لئے عظیم مصیبت اور المناک حادثہ قراردیا ہے اور مرحوم کے معزز خاندان ، اولاد ، رشتہ داروں اور دوستوں کو تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

فراواں افسوس اور غم کےساتھ  عالم ربانی، عارف باللہ ، سالک الی اللہ مرحوم آیت اللہ آقائ حاج شیخ عزیز اللہ خوشوقت رضوان اللہ علیہ کے انتقال کی خبر سے مطلع ہوا۔

معنویت اور تہذیب سے سرشار زندگی،بے مثال مجاہدت ، مشتاق دلوں اور آمادہ نفوس کی بے نظیر تربیت کے ہمراہ  سلوک الی اللہ کی جانب مضبوط و استوار گام  ،اس  معلم اخلاق و معرفت کی زندگی کا مختصر خلاصہ ہیں، بیشک مرحوم کے معنوی مرتبہ سے آشنا افراد اور مرحوم کے حضور سے فیضیاب ہونے والےشاگردوں کے لئے یہ ایک المناک اور دردناک واقعہ ہے۔ میں اپنی طرف سے مرحوم کے معزز خاندان ، اولاد ، دوستوں اور شاگردوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں  اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کرتا ہوں کہ وہ مرحوم  پر اپنی رحمت نازل فرمائے ،مرحوم کےدرجات کو بلند اور انھیں اپنے اولیاء کے ساتھ محشور فرمائے۔

سید علی خامنہ ای

2 اسفند ماہ 1391

700 /