ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبرمعظم انقلاب اسلامی :

ہم حکومت کے سفارتی تحرک کی حمایت کرتے ہیں/نیویارک کے سفر میں بعض اقدام بجا نہ تھے/ ایرانی قوم کے خلاف دشمنوں کی ہر شرارت کا جواب سنجیدہ اور سخت ہوگا

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی  موجودگی میں شہید ستاری کی فضائیہ یونیورسٹی میں فوجی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل اور تربیت یافتہ فوجی جوانوں کی حلف برداری اور نشان عطا کرنے کی  ساتویں تقریب منعقد ہوئی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی  نے تقریب کے مقام پر پہنچنے سے قبل فوج کے شہداء کی یادگار پر حاضر ہو فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائی۔

اس کے رہبر معظم انقلاب اسلامی نےگراؤنڈ میں موجود دستوں کی پریڈ کا مشاہدہ کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نئے جوانوں  کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی دلیر اور شجاع فوج کے ساتھ ملحق ہونے کو باعث فخر قراردیا اور قومی اتحاد و اسلامی نظام کے اندرونی استحکام کے ساتھ  مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتوں کے مضبوط و مستحکم ہونے اور مکمل دفاعی آمادگی پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ہم حکومت کے سفارتی تحرک اور نیویارک کے سفر کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ ہمیں خدمتگزار حکومت پر مکمل اعتماد اور اطمینان ہے لیکن نیویارک کے سفر میں بعض اقدام بجا نہیں تھے کیونکہ ہم امریکی حکومت کو ناقابل اعتماد ،خود پسند ، غیر منطقی اور عہد شکن سمجھتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ہمیں اپنے حکام پر اعتماد ہے اور ہم ان سے چاہتے ہیں کہ وہ دقت اور تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے مضبوط اور مستحکم قدم اٹھائیں اور قومی مفادات کو فراموش نہ کریں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی نظام کے اندرونی استحکام پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کی کامیابی کے ابتدائي  ایام  سے انقلاب اور ایرانی قوم کے محافظ  اور پیشرفت کا سبب بننے والے اصلی عناصر و عوامل  پر توجہ، اسلامی نظام کے اعلی اصولوں پر توجہ، اور قومی عزت و عظمت پر توجہ مبذول رہنی چاہیے لہذا قومی عزت اور اس کے تشخص  کا دفاع، تمام حکام  اور قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے  امریکہ پر اسلامی نظام کی بے اعتمادی کی طرف اشارہ کیا اور امریکی حکومت کو صہیونیوں کے شکنجے میں گرفتار حکومت قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکی حکومت در حقیقت اسرائيلی اور صہیونی حکومت کے مفادات  کی حفاظت کرتی ہے اور پوری دنیا سے ٹیکس وصول کرکے صہیونیوں کو ٹیکس ادا کرتی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی قوم کسی بھی ملک کے لئے کوئي خطرہ نہیں  ہے لیکن اسلامی نظام کے استحکام کے لئے مسلح افواج کا استحکام ضروری ہے لہذا فوج، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ، رضاکار فورس اور پولیس اہلکاروں کو دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں مضبوط اور مستحکم حصار قائم کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دشمنوں کی مسلسل  اور باربار دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:  ایران کو زبانی اور لفظی طور پر دھمکی دینے والے تمام لوگ جان لیں کہ ایران قوم کے خلاف ہر قسم کی شرارت کا جواب بہت ہی سنگین، سنجیدہ اور سخت ہوگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی قوم نے اپنے مفادات اورانقلابی اصولوں  سے دفاع کے سلسلے میں بھی اپنے پختہ عزم کو ثابت کیا ہے اور امن و صلح  اور مسالمت آمیز زندگی کرنے کا ثبوت بھی دیا ہے کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے اختتام پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج بالخصوص فضائیہ  کی شجاعت اور قربانیوں  ، آٹھ سالہ دفاع مقدس کے شہداء منجملہ شہید بابائی اور شہید ستاری کی یاد تازہ کرتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب سے  قبل  اسلامی جمہوریہ ایران کی ایئر فورس کے کمانڈر بریگیڈیر جنرلامیر شاہ صافی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی یونیورسٹیوں میں جدید علوم و ٹیکنالوجی کی تعلیم کے ساتھ  دینی اور اعتقادی تعلیم بھی اس کے اصلی پروگراموں میں شامل ہے۔

فضائیہ کے سربراہ نے مقامی اور اسٹراٹیجک پروگراموں کی طرف اشارہ کیا اور فضائیہ میں مختلف قسم سمیلیٹروں  کی تنصیب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ایرانی فضائیہ اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

اس تقریب میں شہید ستاری یونیورسٹی کے سربراہ جنرل بخشندہ نے شہید ستاری یونیورسٹی کے تعلیمی و تحقیقی پروگراموں  بالخصوص رزمی ڈرون طیارے کے خصوصی منصوبے اور دیگر فضائی منصوبوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےاس تقریب میں فوجی یونیورسٹیوں کے ممتاز اساتذہ، کمانڈروں ، پائلٹوں اور تربیت یافتہ فوجی جوانوں اور اسی طرح شہداء کے بعض اہلخانہ کو کلام اللہ مجید کی ایک جلد اور ہدایا عطا کئے اور جدید و فارغ التحصیل فوجی جوانوں کے نمائندوں  کوبھی  نشان  اور درجے عطا کئے۔

اس تقریب میں فوجی یونیورسٹیوں کےجوانوں نے عہدی جانبازی ترانہ پیش کیا۔

شہید ستاری یونیورسٹی کے فوجی جوانوں نے گراؤنڈ میں شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔

اس تقریب کے اختتام میں گراؤنڈ میں موجود فوجی دستوں نے خود اعتمادی آپریشن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارچ پیش کی۔

700 /