ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

رضا خانی استبداد کے خلاف مقابلہ کرنے کے سلسلے میں علیمردان کی ممتاز خصوصیت کا سرچشمہ دینی عقائد پر استوار /بختیاری اور لر اقوام، شیعہ اور اسلامی عقائد پر استقامت، شجاعت اور صداقت کی خصوصیات کے ذریعہ پہچانی جاتی ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی شیر علیمردان بختیاری کی یاد منانے والی کونسل کے اراکین کے ساتھ 26 اسفند 1392 میں ملاقات ہوئی اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کو آج (بروز سنیچر)صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ موسوی جزائری نے شیر علی مردان بختیاری کے اعزاز میں مسجد سلیمان میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں پیش کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شیر علی مردان خان کی یاد منانے والے اراکین کے ساتھ ملاقات میں سامراجی استبداد کے خلاف مخلصانہ اور صادقانہ طور پر لڑنے والےایرانی اقوام کے مجاہد ، فداکار اور ممتاز تاریخی افراد و شخصیات کی تجلیل اور معرفی کو  بہت ہی شائستہ اور اچھا اقدام قراردیتے ہوئے فرمایا: ان افراد اور شخصیات کی معرفی میں جو چیز سب سے زیادہ اہم اور نمایاں ہے وہ استبدادی طاقتوں کے خلاف  ان کے قیام اور تحریکوں میں  دینی جذبات اور عقائد کا غالب اور نمایاں عنصر ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران میں گوناگوں اقوام اور اقلیتوں کو ایران کے لئے ایک ممتاز خصوصیت قراردیا اور ایرانی اقوام کی آپس میں مکمل یکجہتی اور ملک کے ساتھ ان کی وفاداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: بختیاری اور لر اقوام ، ایرانی اقوام کی سب سے زیادہ باوفا اور بہترین اقوام کا حصہ ہیں جو شیعہ اور اسلامی عقائد پر استقامت، شجاعت، غیرت، صمیمیت اور صداقت کی خصوصیات کے ذریعہ پہچانی جاتی ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شیر علیمردان خان جیسی بہت سے ممتاز و گمنام بختیاری شخصیات اور افراد کی پہچان اور معرفی پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: رضا خانی استبداد کے خلاف مقابلہ کرنے کے سلسلے میں علیمردان خان کی ممتاز خصوصیت کا سرچشمہ دینی عقائد ، احساسات اور جذبات پر استوار ہے۔

700 /