ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی :

مدرسہ بنانا بہت بڑی نیکی اور صدقہ جاریہ ہے/عوامی مشارکت اور ان کی عظيم اور بیکراں طاقت، کام کے رشد و نمو کا باعث بنےگي

آج سہ پہر کو صوبہ تہران میں مدرسہ بنانے والے خيرین کا صوبائی سمینار آئی آر آئی بی کے بین الاقوامی سمینار ہال منعقد ہوا جس میں 15 اردیبہشت 1393 ہجری شمسی کو مدرسہ بنانے والے خیرین کی اعلی کونسل کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بیانات کو پیش کیا گيا۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس ملاقات میں ملک میں مدرسہ بنانے والے خيرین کے مجموعہ کو انقلاب اسلامی کے مظاہر میں قراردیا اور خیراتی سرگرمیوں میں شرکت کے سلسلے میں عوام کے احساس ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یہ نکتہ بہت ہی مہم ہے کہ عوام خدمت اور نیک کام انجام دینے کے جذبہ سے جہاں احساس کریں وہاں وہ فعال طور پر حصہ لینے کے لئے نہیں ہچکچاتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: جہاں ہم نےکسی کام کی اچھائی اور راہ کے درست ہونے کا اعلان کیا تو عوام نے بغیر کسی مطالبے کے اس کام میں شرکت کی کہ اس کے نمونوں میں دفاع مقدس کے دور کی طرف اشارہ کیا جاسکتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: مدرسہ بنانے پر عوام کی توجہ اس بات کا مظہر ہے کہ اولاد کی تعلیم کا مسئلہ عوام اور معاشرے میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکام کی جانب سے عوام کے سپرد کئے جانے والے کاموں کی کامیابی اور پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یہ ایک تجربہ ہے کہ جب کام عوام کی بیکراں اور عظیم طاقت کے حوالے کیا جاتا ہے تو اس کام میں رشد و نمو پیدا ہوتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مدرسہ بنانے کے سلسلے میں تین سفارشیں بھی کیں۔

پہلی سفارش یہ کہ جن افراد نے خود کو مدرسہ بنانے کی عظيم نیکی میں مشغول رکھا ہوا ہے وہ اس  کام کو صدقہ جاریہ کے عنوان سے شوق و نشاط اور ولولہ کے ساتھ جاری رکھیں۔

دوسری سفارش میڈیا بالخصوص آئی آر آئی بی کے حکام کے لئے تھی کہ وہ ایسے اہم کاموں کو عوام کے سامنے پیش کریں۔

اور رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنی  تیسری اور آخری سفارش میں وزارت تعلیم اور مدرسہ بنانے والے خیرین کے درمیان تعاون اور مدارس کی جدید اور مضبوط تعمیر پر تاکید فرمائی۔

700 /