ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

صدر حسن روحانی نے رہبر معظم کی عیادت کی:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے آپریشن کے بعد صدر حسن روحانی نے ان کی عیادت کی

تہران کے ایک اسپتال میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ی کے آپریشن کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے انکی عیادت کی۔ صدر حسن روحانی نے اس موقع پررہبر معظم انقلاب اسلامی کی صحت و سلامتی اور عافیت کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کرتے ہوئے کہا : آپریشن کامیاب رہا اور رہبر معظم کی حالت بالکل ٹھیک ہے۔ صدر نے عوام سے درخواست کی کہ وہ رہبر معظم کی صحت و سلامتی اور اسلام و مسلمین کی خدمات کے سلسلے میں ان کی روز افزوں توفیقات کے لئے دعا کریں۔

صدر حسن روحانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عام حالت کو بانشاط، شاداب اور بہت بہتر قراردیتے ہوئے کہا: آپریشن کے بعد کے عوارض مکمل طور پر قدرتی ہیں اور طبی ٹیم بڑی باتجربہ ٹیم ہے جس نے بہترین اور دقیق طور پر آپریشن کیا اور آپریشن کے بعد بھی اسی طرح بڑی حفاظت کی ضرورت ہے۔

صدر جمہوریہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے لئے قوم کی دعا کو مسلسل اور دائمی دعا قراردیتے ہوئے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حالت بالکل ٹھیک ہے لہذا عوام کو پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں  اور رہبر معظم کے لئے دعا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے وجود ذی جود پر اللہ تعالی کا شکر و سپاس ادا کرنا چاہیے۔

صدر حسن روحانی نے اپنے پہلے سے طے شدہ غیر ملکی سفر کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا : رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انھیں غیر ملکی سفر جاری رکھنے کی تاکید کی ہے اور وہ ان کی اجازت سے آج سہ پہر کو غیر ملکی دورے پر ر وانہ ہورہے ہیں۔

700 /