ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کی صدر حسن روحانی نے غیر ملکی سفر کے بعد دوبارہ عیادت کی:

صدر حسن روحانی نے غیر ملکی سفر کے بعد دوسری مرتبہ رہبر معظم کی عیادت کی

صدر جمہوریہ حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے آج سنیچر کے دن مرکزی ایشیاء کے دو ملکوں کے پانچ روزہ دورےکے بعد وطن واپس پہنچ کر تہران کے ایک اسپتال میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی دوسری مرتبہ عیادت کی ۔

صدر حسن روحانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جسمانی اور روحی سلامتی اور نشاط پر مسرت کا اظہار کیا اور ایرانی قوم ، عالم اسلام ، انقلاب اسلامی اور اسلامی ثقافت کی خدمت کے سلسلے میں رہبر معظم کی طول عمر اور صحتیابی کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کرتے ہوئے کہا : رہبر معظم انقلاب اسلامی کا وجود انقلاب اسلامی کی پیشرفت ، ترقی اور آگے کی سمت حرکت کی ضمانت ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بھی اس ملاقات میں منصبی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے سلسلے صدر جمہوریہ اور ان کی کابینہ کے لئے دعا کی اور صدر حسن روحانی کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: میں ہمیشہ آپ کے لئے دعا کرتا ہوں۔

صدر حسن روحانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی محبت اور لطف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا : آپ کی حمایتوں کے سائے میں ہم بعض مشکلات سے عبور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور باقی مشکلات سے بھی اسی طرح عبور کرجائیں گے۔

صدر حسن روحانی نے مرکزی ایشیاء کے دو ملکوں کے اپنے پانچ روزہ دورے اور شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس  میں شرکت اور دیگر ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں اور مذاکرات کو بہت ہی مفید اور تعمیری قراردیتے ہوئے کہا: اجلاس میں شریک تمام ممالک کے صدور بالخصوص روس کے صدر نے جنابعالی کے احوال کے بارے میں دریافت کیا اور آپ کو سلام پیش کئے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے رہبر معظم کے گذشتہ ہفتہ ہونے والے آپریشن کے ایک گھنٹے بعد اور اپنے غیر ملکی سفر سے پہلے  رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تہران کے ایک  اسپتال میں پہنچ کر عیادت کی تھی۔

700 /