ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کا ہفتہ دفاع مقدس اور یوم شہداء کی مناسبت سے پیغام:

آٹھ سالہ دفاع مقدس ،قوم کے جلال و جمال کے جلوؤں اور عظمتوں کا مظہر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز جمعرات) ہفتہ دفاع مقدس اور شہیدوں اور جانبازوں کے دن کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: آٹھ سالہ دفاع مقدس ایرانی قوم کی عظمتوں کا دھڑکتا ہوا مجموعہ اور شہید و شہادت اس کے درخشاں اور تابناک نگين ہیں جو اس مجموعہ میں مشعل راہ اور دیگر تمام واقعات سے ممتاز اور نمایاں ہیں۔

آج ملک بھر میں شہدوں کےمزار سے غبار صاف کیا گيا اورشہداء کے مزاروں پر پھول چڑھائے گئے اور عطر افشانی کی گئی اس موقع پر تہران میں شہداء کے مزار بہشت زہراء (س) میں شہید اور جانباز فاؤنڈیشن میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین شہیدی محلاتی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کو پیش کیا۔ پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایرانی قوم کا آٹھ سالہ دفاع مقدس قوم کی عظمتوں  اور اس کے جلال و جمال کے جلوؤں کا دھڑکتا ہوا مجموعہ ہے جسے قوم اپنی تاریخی زندگی کی نمائش کے طور پر رکھ سکتی  ہے لیکن شہید و شہادت ،اس کے درخشاں اور تابناک نگين ہیں جو اس مجموعہ میں مشعل راہ  اور دیگر تمام واقعات سے ممتاز اور نمایاں ہیں۔ یہ نمایاں امتیاز ایک انسان کی مخلصانہ فداکاری اور جاں نثاری کا نتیجہ ہے جس نے اللہ تعالی کی رضا اور اس کی خوشنودی کے سامنے  اپنی زندگی کے تمام مادی پہلوؤں کو نظر انداز اور اپنے تمام سرمایہ کو اس قابل فخر راہ میں قربان کردیا ہے ۔

شہیدوں کے اہلخانہ ، والدین، ہمسروں ، فرزندوں اور دیگر رشتہ داروں کو بھی اس معنوی عزت اور افتخار سے حصہ نصیب ہوا ہے۔

شہیدوں پر اللہ تعالی ، ملائکہ اور نیک و صالح بندوں کا سلام ہو۔

سید علی خآمنہ ای

3 /مہر/1393

700 /