ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی :

عراق کی پیشرفت ، استقلال اور استحکام میں مالکی کی عظیم خدمات کی تعریف/ نئی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر تاکید/ نوری مالکی : ایران نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیشہ عراق کی مدد اور اس کا تعاون کیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) عراق کے نائب صدر جناب نوری مالکی کے ساتھ ملاقات میں عراق کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہنے کے دوران جناب مالکی کی انتظامی صلاحیت ، اقتدار اور شجاعت کی تعریف اور عراق کے استقلال ، پیشرفت و ترقی اور استحکام و ثبات کے سلسلے میں ان کی عظیم خدمات کو سراہا اور انھیں مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: جنابعالی نےعراق میں  اقتدار منتقل کرنے کے دوران عراق کو بحران اور عدم استحکام سے بچانے کے لئے بہت ہی اہم کام انجام دیا، اور یہ کام عراق کی تاریخ میں ہمیشہ یاد کیا جائے گا ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عراق کے مسائل اور مشکلات کے بارے میں جناب نوری مالکی کی اچھی شناخت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حیدر العبادی کی نئی حکومت کے ساتھ آپ کا تعاون اور عراق کے مختلف قبائل اور گروہوں کے درمیان اتحاد کے سلسلے میں آپ کے اقدامات لائق تحسین ہیں اور ان اقدامات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

اس ملاقات میں عراق کے نائب صدر جناب نوری مالکی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ ملاقات پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: عراق میں دہشت گردوں اور غیر ملکی عناصر کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ عراق کی مدد اور اس کا تعاون کیا ہے۔

700 /