ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی :

" ہم کرسکتے ہیں " کو عملی طور پر عوام کے سامنے پیش کرنے پر تاکید/ ایسا کام کریں تاکہ مؤمن و با استعداد جوانوں کی پیداوار پر درآمدات کا غلبہ نہ ہو/ مزاحمتی اقتصاد کا زبانی طور پر بار بار ذکر کرنے سے کوئی فائدہ نہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ قومی یوم انجینئر کمیٹی کے اراکین نے 6/11/1393 ہجری شمسی کو ملاقات کی اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کو آج صبح میلاد ٹاور کے ہال میں یوم انجینئر کی مناسبت سے منعقد سمینار میں پیش کیا گیا ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس ملاقات میں انجینئرنگ شعبہ میں کام کے وسیع و عریض میدان کی طرف اشارہ کیا اور انقلابی تحریک کے دوران ، دفاع مقدس کے دوران اور دیگر مختلف مراحل میں انجینئرنگ شعبہ کے مؤثر اور یادگار نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دفاع مقدس کے دوران ہمارے انجینئر فداکار جوان تھے انھوں نے اپنی پوری طاقت، توانائی، ہنر اور خلاقیت سے بھر پور استفادہ کیا اوربا استعداد و باصلاحیت جوان  ہر روز ایک نئی چیز بنا کر پیش کرتے تھے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دفاع مقدس کے بعد بھی  انجینئروں کے علمی نتائج ، کوششوں اور بنیادی عہدوں پر ان کی کارکردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آپ کو تلاش و کوشش کرنی چاہیے اور ملک کے مختلف شعبوں میں " ہم کرسکتے ہیں " کے مقولے کو عوام کے سامنے عملی طور پر پیش کرنا چاہیے اور ملک کی ضروریات اور خامیوں کی شناخت کے ساتھ  زمین پر پڑے ہوئے کاموں کو انجام دینے کی سمت حرکت کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک میں درآمدات اور اسمگلنگ کے نقصانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج درآمدات نے ملک کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے اور ملک میں اسمگلنگ کے بارے میں بھی عجیب و غریب اعداد و شمار پیش کئے جاتے ہیں، لیکن یہ بھی کوئی منطقی دلیل نہیں ہے اسمگلنگ کی روک تھام کے بہانے سے یا کسٹمز کے منافع کی غرض سے ملک میں سرکاری طور پر درآمدات کا دروازہ کھول دیا جائے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کے انجینئروں کے مجموعہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایسا کام کریں تاکہ مؤمن ، بااستعداد اور بعض خلاق جوانوں کی پیداوار اور محصولات پر درآمدات کا غلبہ پیدا نہ ہونے پائے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مزاحمتی اقتصاد کے بارے میں سمینار کے سکریٹری اور دیگر عہدیداروں اور حکام کے بیانات میں اس عنوان کے باربار دہرائے جانے اور تکرار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس لفظ کو بار بار دہرانے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا بلکہ اس مسئلہ کا پارلیمنٹ میں اور حکومت کے اندرسنجیدگی کے ساتھ جائزہ لینا چاہیے کہ مزاحمتی اقتصاد کے بارے میں حقیقی معنی میں کون سے اقدامات انجام دیئے گئے ہیں اور کون سے اقدامات انجام دینے چاہییں ۔

700 /