ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے سلسلے میں تیسری شب میں مجلس عزا کا انعقاد:

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے سلسلے میں تیسری شب میں مجلس عزا کا انعقاد

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں پیغمبر اسلام (ص) کی نور نظر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کے سلسلے میں تیسری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی ۔

مجلس عزا میں عوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں افراد اور ملک کے بعض اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی ۔ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین پناہیان نے معاشرے کے نظم و نسق کے لئے حقیقت پسند اور آرمان پسند دو نظریات کی تشریح کرتے ہوئے کہا:  حقیقت اور آرمان دو الگ چیزيں نہیں ہیں اور اسلامی معارف کی بنیاد پر یہ دونوں قابل جمع ہیں۔

دین خدا کی مدد اور نصرت کرنے والوں کے سلسلے میں اللہ تعالی کے وعدے کی طرف اشارہ کیا اور امام خمینی (رہ) کے حقیقت پسند،آرمان پسند ،گہرے اور عرفانی نظریہ و ادبیات کے بارے میں اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت امام خمینی (رہ) کا اللہ تعالی کی مدد اور نصرت پر محکم یقین اور اعتقاد تھا کیونکہ قرآن مجید کے وعدے کے مطابق اللہ تعالی کی نصرت یقینی ہے اور حق کو باطل پر فتح و کامیابی ملےگی۔

حجت الاسلام پناہیان نے ایام فاطمیہ کو معنویت کا اوج و عروج قراردیتے ہوئے کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا نے امت کو بچانے اور دین کو زندہ رکھنے کے لئے کوششیں کیں۔ اسی طرح مجلس میں جناب محمد رضا طاہری نے نوحہ اور مرثیہ پیش کیا۔ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کے بارے میں مجالس عزا کا سلسلہ بروز جمعہ سات فروردین تک جاری رہےگا۔

700 /