ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے سلسلے میں چوتھی مجلس عزا کا انعقاد:

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے سلسلے میں چوتھی مجلس عزا کا انعقاد

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام (ص) کی پارہ تن ، نور نظر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کے سلسلے میں چوتھی شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی ۔

مجلس عزا میں عوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں افراد اور ملک کے بعض اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی ۔ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی اللہ تعالی پر محکم یقین اور حقیقی ایمان پر مبنی اسلام کی سفارشات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر مسلمانوں کے قدم اللہ تعالی کی بندگی میں پختہ ہوں تو اللہ تعالی کی عنایت ان کے شامل حال ہوجاتی ہے اور وہ امیا کی حلاوت کا مزہ چکھیں گے۔

خطیب مجلس نے توحید۔ اعتماد اور اللہ تعالی پر اعتقاد کو شیعوں کے لئے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے دورس قراردیتے ہوئے کہا:  حضرت فاطمہ زہرا (س) کے احساسات عقل و دین کے عین مطابق تھے اور انھوں نے اپنی آخری سانس تک ولایت کا دفاع کیا۔

مجلس عزا میں جناب سماواتی اور جناب ارضی نے نوح اور مرثیے پیش کئے۔ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کے بارے میں مجالس عزا کا سلسلہ بروز جمعہ سات فروردین تک جاری رہےگا۔

700 /