ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے سلسلے میں آخری مجلس کا انعقاد:

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے سلسلے میں آخری مجلس کا انعقاد

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام (ص) کی لخت جگر اور نور نظر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کے سلسلے میں آخری  مجلس عزا منعقد ہوئی ۔

مجلس عزا میں عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ ملک کے بعض اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی ۔ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد خاتمی نے سال کے تحویل کی دعا میں احسن حال کے سلسلے میں  اللہ تعالی سے درخواست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا نے احسن حال کے کئی مصادیق بیان کئے ہیں جن میں اخلاص، خاندان اور عوام کے ساتھ درست رفتار، عفاف و پاکدامنی، انس با قرآن اور دین کے بارے میں تحقیق شامل ہیں لیکن اسلام کی عظیم خاتون کی رفتار اور گفتار کی بنیاد پر احسن حال کا کامل مصداق ولایتمداری ہے۔

سید احمد خاتمی نے ولایت اہلبیت علیھم السلام کو ظاہری  رہبری اور امامت اور بےمثال معنوی مقامات کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے کہا: اللہ تعالی سے تقرب کے وسائل ، اللہ تعالی کے برگزیدہ اور ربوبی صفات کے مظہر، ایسے قدسی جنھیں اللہ تعالی نے ہر رجس و ناپاکی سے دور رکھا ، خلق خدا میں الہی حجتیں  اور انبیاء الہی کے وارث کہ جن میں انبیاء کے تمام کمالات موجود ہیں یہ پانچ خصوصیات ہیں جو حضرت زہرا سلام اللہ علیھا نے اہلبیت علیھم السلام کے معنوی مقامات کے سلسلے میں بیان کی ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین خاتمی نے راویان حدیث کی حجیت کے سلسلے میں حضرت بقیۃ اللہ کی توقیع شریف کی طرف اشارہ کیا اور ولایت مطلقہ فقیہ کو اس روایت سے قابل استفادہ قراردیتے ہوئے کہا: مکتب اسلام اور اہلبیت علیھم السلام کے فروغ اور اس کی توسیع صرف ولایت مطلقہ فقیہ کے ذریعہ ممکن ہے کہ جسےحکومتی میدان میں امام معصوم (ع)  کے اختیارات حاصل ہوں۔

700 /